ای سی سی نے وزارت داخلہ کے لیے 768ملین روپے منظور کرلیے

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر  کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کیلئے 768 ملین روپے کی سپلیمنڑی گرانٹ منظورکرلی گئی۔رقم سیکیورٹی کیمروں کی مرمت پر خرچ کی جائے گی۔  رقم اسلام آباد ہائی کورٹ میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تبدیلی پر بھی خرچ ہوگی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پورٹ قاسم پر این جی ٹرمینل کے قیام کیلئے تمام ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔  پاکستان بنائو سرٹیفکیٹ کےلیے 18 کروڑ روپے کی سپلمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ۔

ذرائع کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں تین نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ وزارت داخلہ نے دونوں منصبوں کے لیے 76 کروڑ 88 لاکھ روپے کی تکنیکی گرانٹ طلب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں پی آئی اے کیلئے فنڈز منظور

ای سی سی اجلاس میں پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کے لیے 18 کروڑ روپے کی رقم جاری کی جائے گی جب کہ یہ رقم پاکستان بناؤ سرٹیفکیٹس کے لیے بینکوں کے کنسورشیم کے لیے وزارت خزانہ نے طلب کی ہے۔

ا س سے قبل 12 فروری کو ہونے والے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں قومی ائرلائن (پی آئی اے) کے لیے 5 ارب 60 کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی تھی جو پی آئی اے میں جہازوں کے انجن کی مرمت اور پرزوں کی خریداری کے لیے استعمال کی جائے گی۔

گزشتہ اجلاس میں قومی ائرلائن کی معاونت سمیت گوادر پورٹ اور گوادر فری زون کے لیے بھی ضروری ترامیم پیش کی گئیں تھیں۔

نومبر میں ہونے والے ای سی سی اجلاس میں پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جس میں پنجاب، سندھ اور پاسو کو پانچ لاکھ ٹن گندم برآمد کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔

ای سی سی اجلاس میں اسٹیل مل ملازمین کے لیے ایک ماہ کی تنخواہ اور اسٹیل مل کے  پینشنرز کی بیواؤں کے لیے ایک ارب روپے کی منظوری دی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں