اسٹاک مارکیٹ 39688.51 پوائنٹس پر بند

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 377 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج  39688.51 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروبار کا آغاز مثبت زون ہوا تاہم مارکیٹ میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 133 پوائنٹس تک کا اضافہ دیکھا گیا اور مارکیٹ 39 ہزار 882 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 133 پوائنٹس اضافہ اور پھر زیرو پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 38,046,100 شیئرز کی لین دین کا ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 979,609,354 بنتی ہے تاہم مارکیٹ 39688.51 پوائنٹس پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں ورلڈ بینک کی سندھ کے بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 302 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں