زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد قلندرز کو شکست دے دی


ابو ظہبی: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے دلچسپ مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔


لاہور قلندرزنے پشاور زلمی کو جیت کے لئے 125 رنز کا ہدف دیا تھا،زلمی کا ہدف کے تعاقب میں آغاز اچھا نہیں رہا اور ان کی پانچ وکٹیں 20 رنز پر گر گئی جس کے بعد مصباح الحق اور کپتان ڈیرن سیمی کے مابین 100 رنز کی شراکت داری قائم ہوئی جس نے میچ کا پانسہ ہی پلٹ کے رکھ دیا۔

آج کی بہترین وکٹ آفریدی کے نام!

زلمی کے مصباح الحق نے ناقابل شکست 59 رنز اسکور کئے جبکہ ڈیرن سیمی 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

مصباح الحق کے لگاتار دو چھکے!

پشاور نے مطلوبہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

پولارڈ بولڈ!

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کی دعوت پر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے سات وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز اسکور کئے تھے۔

قلندرز کی جانب سے حارث سہیل نے 43، ڈیوڈ ویزے 26 اور عمر مسعود 22 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ زلمی کی جانب سے ٹائمل ملز نے تین اور سمین گل نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں!

عرب امارات میں آج پاکستان سپرلیگ کے چوتھے سیزن کا آخری دن ہے۔  پی ایس ایل4 میں آج کا دوسرا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

گزشتہ میچ میں زلمی کو گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں 8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جس کے سبب کوئٹہ کی ٹیم ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگئی ہے۔

پشاور زلمی نے کوئٹہ  گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لئے 166 رنز کا ہدف دے دیا تھا جس کے تعاقب میں کوئٹہ نے جارحانہ آغاز کیا اور مطلوبہ ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 17 ویں اوور میں عبور کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشاور زلمی کو8 وکٹوں سے شکست

آج کا دوسرا میچ  کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ  کے درمیان کھیلا جائے گا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پوائنٹس کے لحاظ سے نمبرون ٹیم  ہے۔ گلیڈی ایٹرز نے8 میچ کھیل کر 6 میں کامیابی حاصل کی ہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر کی ٹیم۔ یونائیٹڈ نے 8 میچ کھیل کر4 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ اسلام آباد  کو اپنے گزشتہ میچ میں پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اسلام آباد یونائٹیڈ  کے 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پشاورزلمی نے مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور کی آخری گیند پر عبور کر لیا تھا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2