پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا کردار مثبت رہا، مرکنڈے کاٹجو

پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا کردار مثبت رہا، مرکنڈے کٹجو

فوٹو: فائل


اسلام آباد: بھارت کے سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ریٹائرڈ مرکنڈے کاٹجو نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان  کا کردار مثبت رہا اور پاکستان نے انتہائی ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔ عمران خان نوبل انعام کے حقدار بنتے ہیں۔

سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آف انڈیا مرکنڈے کاٹجو نے پاکستان کے ایک نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی حالیہ تقریر نے سننے والوں کی رائے کو یکسر بدل دیا ہے۔

انہوں ںے کہا کہ میں نے عمران خان کے متعلق جو ریسرچ کی وہ شاید پاکستانی بھی نہیں جانتے ہوں گے کہ عمران خان صرف ایک سیاستدان یا کرکٹر نہیں بلکہ وہ ایک بڑے اسکالر بھی ہیں۔

عمران خان کو نوبل امن انعام دینے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر سابق بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے جو تقریر کی وہ بہت بہترین تھی اور بہترین انداز میں جنگ کی مخالفت کرنے پر وہ نوبل امن انعام کے حقدار ہیں۔

عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے صرف کرکٹ نہیں کھیلی بلکہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں پڑھا بھی ہے وہ کافی علمی اور سمجھداری کی باتیں کرتے ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا کو سمجھایا کہ جنگ شروع کرنا تو آسان ہے لیکن ختم کرنا آسان نہیں۔

یہ بھی پڑھیں سابق بھارتی چیف جسٹس اپنے ہی ملک کے باسیوں سے نالاں

بھارتی میڈیا کی غیر ذمہ داری سے متعلق بات کرتے ہوئے مرکنڈے کٹجو نے کہا کہ ہمارے میڈیا نے بہت غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا جس کی میں بہت زیادہ مذمت کرتا ہوں۔ میڈیا اپنی ٹی آر پی ریٹنگ کے چکر میں کچھ بھی کر جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مودی سرکار کی جانب سے جنگ کا سارا ڈرامہ انتخابات میں کامیابی کے لیے کیا گیا۔

سابق بھارتی چیف جسٹس نے کہا کہ بھارتی عوام سب سمجھتی ہے اور ان تمام اوچھی حرکتوں سے مودی سرکار کو انتخابات میں کوئی فائدہ نہیں ہو گا جب کہ جنگ سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہو گا۔

پاکستان کی حمایت کرنے پر اُن کا کہنا تھا کہ مجھے کسی کی جانب سے کوئی دھمکیاں نہیں ملی ہیں تاہم پاک بھارت کشیدگی کے بعد بھارت میں غنڈہ گردی کرنے والوں کے لیے میرے پاس ڈنڈا موجود ہے۔

مرکنڈے کاٹجو نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی میں کشمیری طلبا اور کاروبار افراد کو تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جو انتہائی افسوسناک ہے۔


متعلقہ خبریں