سوات میں ویمن بیڈمنٹن چیمپین شپ کا آغاز


سوات:  خیبر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار صوبے کی سطح پر ویمن بیڈ منٹن چیمپین شپ کا آغازہو گیا ہے۔

سوات میں ہونے والی  تین روزہ ویمن بینڈ منٹن چیمپئن  شپ میں خیبر پختونخوا سے 7 اضلاع کی 21خواتین کھلاڑی حصہ لے رہی ہیں۔

سوات کی تاریخ میں کسی بھی کھیل کے صوبائی مقابلے ہونے پر کھلاڑی بہت خوش ہیں۔ منتظمین کہتے ہیں کہ ویمن بیڈ منٹن چیمپین شپ کا بنیادی مقصد کھیلوں کو پروموٹ کرنا ہے۔

ٹورنامنٹ میں سنگل اور ڈبل مقابلے ہو رہے ہیں۔ بیڈمنٹن کے یہ مقابلے تین روز تک جاری رہیں گے۔

 


متعلقہ خبریں