سونے کی قیمتوں میں کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


کراچی: سونے کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس کے بعد سونا  68 ہزار 450 روپے کا ہو گیا ہے۔

فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے بعد 68 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 171 روپے کمی کے بعد 58 ہزار 685 روپے ہوگئی ہے۔

واضح رہے رواں برس جنوری میں پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

صرافہ مارکیٹ میں حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 67450 روپے ہو گئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت میں 186 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد دس گرام سونے کی قیمت 57828 ہو گئی ہے۔

قبل ازیں فی تولہ سونے کی قیمت میں چار سو روپے کا اضافہ ہوا تھا جب کہ دس گرام سونے کی قیمت بھی  344 روپے بڑھ گئی تھی۔

پاکستان میں سونے کی قیمتیں ایک ماہ کے دوران تیسری بار اوپر گئی ہیں۔ صرافہ مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی دس روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

فی تولہ چاندی کی قیمت دس روپے اضافے کے بعد 880 روپے ہوگئی ہے جب کہ دس گرام چاندی قیمت نو روپے اضافے کے بعد 754 روپے ہوگئی ہے۔


متعلقہ خبریں