قومی اسمبلی کی تاریخ کا مختصر ترین اجلاس

تحریک عدم اعتماد پر قومی اسمبلی کا اجلاس 3 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی کا تین گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہونے والا اجلاس بغیر کسی کارروائی کے محض پانچ منٹ بعد ملتوی کردیا گیا۔

قومی اسمبلی کی تاریخ کا مختصر ترین اجلاس شروع ہوا تاہم تلاوت، نعت رسول مقبول اور قومی ترانہ کے فوری بعد اسپیکر اسد قیصر نے اجلاس کل شام چار بجے تک ملتوی کر دیا۔

آج اجلاس کا آغاز ہوا تو تمام اپوزیشن ارکان نعرے بازی کرتے ہوئے اسپیکر ڈائس کے سامنے آگئے جس کے بعد اسپیکر نے اجلاس کو ملتوی کردیا۔ لیکن حزب اختلاف پھر بھی نہیں مانی اور  اجلاس ملتوی ہونے کے بعد بھی پلے کارڈ اٹھائے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بازی کرتی رہی۔

ذرائع کے مطابق  پلے کارڈز اقلیتی ارکان کھیل داس کوہستانی، ڈاکٹر درشن، رمیش لال، مہیش کمار ملانی نے اٹھا رکھے تھے۔ احتجاج کی وجہ فیصل واوڈا کا معافی نہ مانگنا بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی فیصل واوڈا معاملے پر اجلاس میں بحث نہ ہونے سے ناخوش دکھائی دیئے، اجلاس کے بعد صحافی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا افسوس ہمارے ایوان کے کچھ ممبرز سیاست کھیل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو زرداریلاول نے بتایا کہ اس معاملے پر اپوزیشن یکجا ہے وزیر کو معافی مانگ لینی چاہیے کل قومی اسمبلی اجلاس ضرور ہو گا۔


متعلقہ خبریں