اسٹاک مارکیٹ 120پوائنٹس کی کمی پر بند

اسٹاک مارکیٹ کا مثبت آغاز، 100 انڈیکس میں 91 پوائنٹس کا اضافہ

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس میں 120 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

فوٹو: فائل

بدھ کو کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 157 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 845 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تاہم پھر اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی اور کاروبار کا اختتام منفی زون میں ہوا۔

کاروبار کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 39 ہزار 688 پوائنٹس پر موجود تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 61,612,990 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 3,411,860,457 بنتی ہے۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا تھا تاہم اختتام پر مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔

گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا تاہم کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو 484 پوائنٹس کے اضافے پر اختتام ہوا تھا۔

27 فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1484 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 38 ہزار 349 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔

یہ بھی پڑھیں اسٹاک مارکیٹ 39688.51 پوائنٹس پر بند

پاکستان کی بھارت کو بھرپور جوابی کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آنا شروع ہوئی اور کاروبار کے اختتام سے قبل کے ایس ای 100 انڈیکس مثبت زون میں بھی ٹریڈ کرتا دیکھا گیا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 128 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار 692 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

28 فروری کو بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت آغاز کے بعد ملا جلا رجحان رہا جس کے بعد دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا تھا اور 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ سے انڈیکس 39 ہزار 054 پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے کے پہلے روز کے ایس ای 100 انڈیکس میں 409 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی جب کہ دوسرے روز 785 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں