کالعدم تنظیموں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا، شہریارآفریدی

فائل فوٹو


اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول تک نیشنل ایکشن پلان کے 2014 کے تحت کالعدم تنظیموں کیخلاف مقاصد کے حصول تک آپریشن جاری رہے گا۔

شہر آفریدی نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کیلئے کوشاں رہیں گے۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر باقاعدہ پابندی عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جیش کے بانی مسعود اظہر کی گرفتاری کے لیے سمری وزیراعظم کو ارسال

جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا نوٹیفکشن جاری

وزارت داخلہ نے گزشتہ روز ہی کالعدم جماعت الدعوة اور ایف آئی ایف پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا۔ ان جماعتوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دونوں جماعتوں پر پابندی عائد کی گئی۔

گزشتہ روز وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کی گئی فہرست میں 70  ایسی تنظیمیں شامل تھیں جنہیں کالعدم قرار دیا گیا۔ فہرست میں لشکر جھنگوی، سپاہ صحابہ، لشکر طیبہ، تحریک جعفریہ پاکستان، تحریک اسلامی اور القاعدہ سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں۔

وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ نے ایک پریس کانفرنس میں گزشتہ روز بتایا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کالعدم تنظیموں کے 44 اراکین بشمول مفتی عبدالروف اور حماد اظہر کو تفتیش کے لیے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

 کالعدم تنظیم جیش کے بانی مسعود ازہر کی گرفتاری کا فیصلہ وزیراعظم کریں گے جس کیلئے سمری ارسال کردی گئی ہے،ذرائع

ذرائع کے حوالے سے گزشتہ روز یہ خبر بھی آئی تھی کہ کالعدم تنظیم جیش کے بانی مولانا مسعود ازہر کی گرفتاری کا فیصلہ وزیراعظم عمران خان کرینگے۔ اس حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے ایک سمری بھی وزیراعظم ہائوس ارسال کردی گئی ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کالعدم تنظیموں کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا عندیہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ شدت پسندی کے حوالے سے معاشی، سیاسی اور انتظامی پلان بنائے گئے ہیں جن پر مرحلہ وار عمل شروع ہوچکا ہے۔


متعلقہ خبریں