افغانستان کے شہر جلال آباد میں خود کش حملے،16افرادہلاک،9زخمی

جلال آباد میں خود کش حملہ، 3 افراد ہلاک 6 زخمی

فوٹو: فائل


 

کابل: افغان صوبے ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں خود کش حملہ میں 16 افراد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔افغان میڈیا کے مطابقحملے میں ملوث پانچوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں اور آپریشن بھی روک دیا گیاہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جلال آباد میں 2 خود کش حملہ آوروں نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

ترجمان گورنر ننگر ہار کے مطابق خودکش بمبار نے سٹی ائرپورٹ کے نزدیک کنسٹرکشن کمپنی کے پاس خود کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑایا اور دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

افغان سیکیورٹی فورسز اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 2 حملہ آور ہلاک ہو گئے۔

فوری طور پر خود کش حملے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں جلال آباد: سرکاری عمارت پر حملہ، 15 افراد ہلاک

چند روز قبل یکم مارچ کو افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے ایک فوجی بیس پر 48 گھنٹوں کے دوران 3 حملے کیے تھے جس میں 48 افغان فوجی مارے گئے جب کہ جوابی کارروائی میں متعدد حملہ آور بھی مارے گئے تھے۔

یہ حملہ اس وقت ہوا تھا جب ایک روز بعد طالبان اور امریکہ کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع ہونے جارہے تھے۔

افغانستان میں امریکہ کے 14 ہزار فوجی موجود ہیں جب کہ انسداد دہشت گردی کے لیے امریکہ کا ایک الگ مشن بھی جاری ہے۔

علاوہ ازیں 38 ممالک کے 8ہزار فوجی بھی افغان فوج کو تربیت فراہم کررہے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ سال جولائی میں دہشت گردوں کی جانب سے سرکاری عمارت کو نشانہ بنایا گیا تھا اور حملے میں 15 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ افغان سیکیورٹی فورسز 5 گھنٹے کی طویل لڑائی کے بعد سرکاری عمارت کو کلیئر کرانے میں کامیاب ہوئی تھی جب کہ تینوں حملہ آور مارے گئے تھے۔

ملزمان کے حملے میں 15 افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔

سرکاری عمارت پر حملہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی تھی جب کہ طالبان کی جانب سے مذکورہ حملے سے لاتعلقی کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں