اداکارہ میرا کیس، عتیق الرحمان سے جواب طلب

فوٹو: فائل


لاہور: اداکارہ میرا کیس میں عدالت نے عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

لاہور کی مقامی عدالت میں اسکینڈل کوئین ادکارہ میرا کی فیملی عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے ادارہ میرا کی درخواست پر کیس کی سماعت کی

عدالت نے عتیق الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا جب کہ کیس کی سماعت 9 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔

اداکارہ میرا نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔ میں عتیق الرحمان کو نہیں جانتی۔ عدالت فیملی کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

فیملی کورٹ ادکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے چکی ہے۔

اس سے قبل لاہور کی کینٹ کچہری عدالت میں 2 مارچ کو میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی۔

اداکارہ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے وکیل نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں نکاح پر نکاح ،اداکارہ میرا کے خلاف فوجداری کارروائی روک دی گئی

اداکارہ میرا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ان کے خلاف نکاح پر نکاح کیس ایڈیشنل اینڈ سیشن جج لاہور عدنان طارق کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ اس لیے اس پر فوجداری کارروائی نہیں ہوسکتی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اداکارہ میرا کے خلاف نکاح پر نکاح کیس میں فوجداری کارروائی تاحکم ثانی روک رکھی ہے۔

اداکارہ میرا کا کیریئر تنازعات سے بھرا پڑا ہے۔ اداکارہ میرا کے ناقدین کا کہنا ہے کہ اداکارہ میرا عدالتوں کے چکر میں اس لیے بھی پڑی رہتی ہیں تاکہ وہ خبروں میں جگہ بنا سکیں۔

میرا نے 1995 میں فلمی کیریئرکا آغاز کیا اور 70 سے زائد اردو، پنجابی، پشتو اورہندی فلموں کے علاوہ ہم ٹی وی کی ڈرامہ سیریل ‘سوچا نہ تھا پیارکریں گے’ میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔


متعلقہ خبریں