غیر ملکی میڈیا نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

غیر ملکی نیوز ایجنسی نے بھارتی دعویٰ جھوٹ قرار دے دیا

فوٹو: رائٹرز


لندن: غیر ملکی خبر رساں ادارے نے بھارتی دعویٰ کو جھوٹ قرار دے دیا۔ سیٹلائٹ کمپنی نے بالاکوٹ حملے پر بھارتی دعوؤں کی قلعی کھول دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے امریکی سیٹلائٹ کمپنی کی تصاویر شائع کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصاویر سے ثابت ہوتا ہے بالاکوٹ میں کوئی عمارت نشانہ نہیں بنی۔

امریکی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ سیٹلائٹ تصاویر میں مدرسہ اپنی جگہ پر موجود نظر آ رہا ہے جبکہ بھارتی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اسلامی گروپ کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا جس میں سینکڑوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ بالاکوٹ کی جاری ہونے والی چار مارچ کی تصاویر سے ثابت ہوتا ہے کہ کسی عمارت کو نشانہ نہیں بنایا گیا کیونکہ سیٹلائٹ کی تصاویر میں کسی عمارت کے گرنے کے آثار نظر نہیں آ رہے۔

نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ سال اپریل اور رواں سال مارچ میں لی گئی تصاویر میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آ رہی۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے پاکستان میں کالعدم جیش محمد کے ٹریننگ سینٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ تو کر دیا تاہم بھارتی حکومت اب تک کوئی بھی ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔

بھارتی وزارت دفاع اور وزارت خارجہ کو ای میلز کیں تاہم دونوں وزارتوں کی جانب سے کوئی جواب نہیں آیا، غیر ملکی خبر رساں ادارہ

واضح رہے کہ بھارتی طیاروں نے 25 مارچ کی شب بھارتی طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کی تھی اور جہاز کا پے لوڈ گرا کر فرار ہو گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستانی علاقوں کی سیٹلائٹ تصاویر نے بھی بھارتی دعویٰ مسترد کردیا

جس کے بعد بھارت نے بالاکوٹ حملے کو کامیاب قرار دیتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے حملے میں 350 افراد کے مارے جانے کا دعویٰ کیا تھا جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہوا۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق  ان کی ٹیم بالاکوٹ پہنچی  وہاں انہیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملے  جن سے بھارت کے دعووں پر یقین کیا جا سکے۔ گارڈین  نے لکھا ہے کہ سب سے پہلے ان کی ٹیم کی ملاقات وہاں کے رہائشی نوران شاہ سے ہوئی۔ نوران شاہ نے دھماکے سے مٹی کے گھروں کو نقصان اور زمین پر کچھ گڑھے پڑنے کی تصدیق کی۔ اس سے زیادہ کوئی نقصان ان کے علاقے میں نہیں ہوا

اخبار نے لکھا ہے کہ اٹلانٹک ڈیجیٹل فرانزک کی شائع کردہ رپورٹ  میں ائیر اسٹرائیک سے پہلے اور بعد کی تصاویر سے بھی یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ علاقے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ۔ اسی ٹیم کے ریسرچرمائیکل شیلڈن نے نے تحقیقات کے بعد اسے مکمل ناکام ائیر سٹرائیک قرار دیا ہے۔ آسٹریلیا کی اسٹیلائیٹ انالسز کی ٹیم نے بھی رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ انہیں ایسے کوئی شواہد نہیں ملےجس سے بھارت کے دعوے کو سچ سمجھا جا سکے۔ 

دوسری جانب ایشیا ٹائمز نے بھی بھارت کے جھوٹ کا پردہ چاک کردیا۔ پاکستانی ایف سولہ طیارہ گرانے اور پائلٹ کی ہلاکت کے بھارتی دعوے کو سفید جھوٹ قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان ائر فورس کا مبینہ تباہ ہونے والے ایف سولہ طیارے کا پائلٹ ریٹائر ائرمارشل وسیم الدین کا بیٹا ہے۔

ایشیا ٹائمز کی تحقیق کے مطابق ائرمارشل وسیم الدین کا کوئی بیٹا پاک فضائیہ میں کام نہیں کرتا جب کہ ان کے دونوں بیٹے برطانیہ میں رہائش پذیر ہیں۔


متعلقہ خبریں