دوچینی کمپنیاں پاکستان میں2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی

دوچینی کمپنیاں پاکستان میں2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام آباد: چین کی دو کمپنیوں ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی نے پاکستان کے پاکستانی ہاؤسنگ اورمینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم پاکستان عمران خان سے ایکس سی ایم جی گروپ کے جنرل مینجر ہینسن لیو اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروپ سید سمن ہاشمی سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں وزیراعظم کےمشیر حسین لوائی اور زلفی بخاری بھی شریک تھے۔

سرمایہ کاری وزیرا اعظم کے پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے پروگرام میں کی جائے گی۔ وزیر اعظم نے ایچ ایم سی جی اور ایچ ایس ایس کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر حکومت کا سب سے اہم منصوبہ ہے جس سے تعمیراتی شعبے سے منسلک انڈسٹریز کے فروغ کے ساتھ نوجوانوں کو ملازمت کے مواقع بھی میسرآئیں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

ایکس سی ایم جی مینوفیکچرنگ کے شعبے میں چین کا سب سے بڑا گروپ ہے۔ چینی کمپنی ایکس سی ایم جی دنیا میں کنسٹرکشن کی ٹاپ کمپنی ہے اور پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ ایکس سی ایم جی گروپ کا پچاس لاکھ گھروں کی اسکیم میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

ایکس سی ایم جی اور ایچ ایس ایس گروپ پاکستان میں ہاؤسنگ اور مینوفیکچرنگ کے شعبہ میں سرمایاکاری کریں گے۔ چین کی کمپنی ایکس سی ایم جی پاکستان میں بھاری مشینری کا مینوفکچرنگ پلانٹ بھی لگائے گی۔


متعلقہ خبریں