حیدر آباد: ایک گھر سے7 لاشیں برآمد

حیدر آباد میں 7افراد کی لاشیں ملی ہیں

حیدرآباد: سندھ کے شہر حیدر آباد کے قریب ایک گھر سے 7 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

لاشیں حیدر آباد کے تھانہ راہو کی حد میں گوٹھ حق نواز جونیجو میں ایک گھرسے برآمد ہوئی ہیں۔ جاں بحق افراد میں پانچ  بچے، ایک مرد اور خاتون شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں اشرف حیات جونیجو، اس کی بیوی شہناز، بیٹا جواد اور بیٹیاں عليزہ، نِشا، لاريب اور فائزه شامل ہیں۔

ایس ایس پی حیدرآباد سرفراز نواز کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد ایک ہی خاندان کے ہیں اور لاشیں دو دن پرانی اور پھولی ہوئی ہیں۔

پولیس کے مطابق مرنے والے افراد میں کچھ کے منہ سے خون نکلنے کے نشان ہیں۔

علاقہ مکینوں نے لاشیں دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاشیں دو دن پرانی ہیں اور میتوں کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں