ملک کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی منظور

ملک کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی کی منظوری | ہم نیوز

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک کی پہلی قومی ٹیرف پالیسی کی منظوری دے دی جس کا مقصد شفافیت کیساتھ ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے۔

ایک اعلامیے کے مطابق منظوری کے بعد پالیسی کا مسودہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں سیکرٹری تجارت یونس ڈھاگہ نے پالیسی کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ پالیسی کا مسودہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تیار کیا گیا ہے۔

پالیسی کا مقصد خام مال تک رسائی پر اجارہ داری کا خاتمہ اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں