پاکستان اسٹاک مارکیٹ  39,294.1 پوائنٹس پر بند

پاکستان اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 149 پوائنٹس کی کمی

فوٹو: فائل


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ  39,294.1 پوائنٹس پر بند ہوئی۔  آغاز میں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

فوٹو: ہم نیوز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کاروباری ہفتے کے چوتھے روز مثبت زون میں ٹریڈ کرتی نظر آئی۔ اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 179 پوائنٹس اضافہ کے ساتھ 39 ہزار 747 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہی تھی۔

رپورٹ فائل کے وقت کے ایس ای 100 انڈیکس میں 96 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا جا رہا تھا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 39 ہزار 664 پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

کے ایس ای 100 انڈیکس میں ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے کے دوران 11,773,570 کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 930,109,215 بنتی ہے۔

گزشتہ روز کاروباری ہفتے کے تیسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا تاہم 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام 120 پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے دوچینی کمپنیاں پاکستان میں2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرینگی

اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مثبت زون میں ٹریڈ کرتی مارکیٹ ایک بار پھر زوال کی جانب جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ تین روز سے اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہو رہا ہے جب کہ گزشتہ ہفتہ بھی مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی تھی تاہم کاروبار ہفتے کے آخری روز جمعہ کو 484 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

27 فروری کو پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچیج میں شدید مندی دیکھی گئی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1484 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے ساتھ ہی مارکیٹ 38 ہزار 349 پر ٹریڈ کرتی دیکھی گئی۔


متعلقہ خبریں