سربراہ پاک بحریہ کا تنصیبات کا دورہ

سربراہ پاک بحریہ کا اگلے مورچوں کا دورہ

کراچی:پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ جاری ہے ۔  امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے آج  ساحلی تنصیبات اور اگلے مورچوں کا دورہ کیاہے ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق  نیو ل چیف نے شمالی بحیرہ عرب میں تعینات بحری جہازوں کا دورہ بھی کیا۔

نیول چیف کوپاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ امیرالبحر ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے  افسروں اور جوانوں سے ملاقات بھی کی ۔ سربراہ پاک بحریہ نے  آپریشنل تیاریوں اورجوانوں کے  بلند حوصلے کو سراہا۔

ترجمان پاک بحریہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سربراہ پاک فضائیہ نے  موجودہ صورت حال میں افسران اور جوانوں کو ہمہ وقت انتہائی مستعد اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفرمحمود عباسی نے کہا کہ بھارتی آبدوز کی بروقت سراغ لگانا پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ہم امن پسند ملک ہیں مگردشمن کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی انتہائی صلاحیت رکھتے ہیں۔ہم جارحیت نہیں چاہتے مگر اگر دشمن نے پہل کی تو بھر پور جواب دیں گے۔ہمارا غیر متزلزل ایمان ، ہمت اور وطن کی حفاظت کا جذبہ ہماری صلاحیتوں کو استحکام عطا کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے:مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا، ایئر چیف

کچھ روز قبل پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے بھی پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسزکا دورہ کیا تھا۔ ائیر چیف مجاہد انور خان نے اس موقع پر کہا تھا کہ ہمیں ابھی بھی دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔

پاک فضائیہ کے فارورڈ آپریٹنگ بیسز کے دورے کے دوران ان کا کہنا تھا کہ عملے کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت ابھی ختم نہیں ہوا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم خدائےِ ذوالجلال کے حضور سربسجود ہیں جس نے ہمیں یہ طاقت دی اور ہم اپنی قوم کی امیدوں پر بھرپور انداز میں پورااترسکے۔


متعلقہ خبریں