کرتار پور راہداری کی تعمیر تیزی سے جاری

کرتار پور راہداری، بھارت نے گھٹنے ٹیک دیے

فوٹو: فائل


ایک طرف بھارت کے سر پر فساد کا بھوت سوار ہے تو دوسری طرف  پاکستان امن کی آبیاری میں مصروف عمل ہے۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ کرتار پور راہداری کی تعمیر تیزی سے جاری ہے ۔ ضلع نارووال کی تحصیل شکرگڑھ کے قریب  کرتار پورصاحب کے مقام پر انجینئرز اور مشینری شب و روز کام کرنے میں مصروف  ہیں۔

سرحدوں پر بھارت کی شرارتوں کے باوجود پراجیکٹ سٹاف کام جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم پاکستان نے منصوبے کی معیاری اور جلد تکمیل کی ہدایت دے رکھی ہے۔ حکام نے  اعلیٰ معیار یقینی بناتے ہوئے راہداری کا تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیاہے ۔

دوسری طرف ایک روز قبل خبر آئی کہ کرتارپور راہداری کے مسودے پر پاکستان اور بھارت کے وفود کی ملاقات اب دہلی کے بجائے امرتسر میں ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے مقام کی تبدیلی بھارت کی درخواست پر کی گئی ہے۔

ہم نیوز نے انتہائی ذمہ دار سفارتی ذرائع سے بتایا ہے کہ بھارت نے کرتارپور راہداری کے مسودے پر مذاکرات کے لیے مقام تبدیل کرنے کی درخواست کی تھی۔

ذرائع کے مطابق بھارتی درخواست کے بعد مذاکرات کا مقام نئی دہلی سے اٹاری امرتسر منتقل کردیا گیا ہے۔

پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد اس ضمن میں بھارت سے مذاکرات کرنے کے لیے 14 مارچ کو بھارت پہنچے گا۔ اس دورے کے جواب میں بھارتی وفد 28 مارچ کو پاکستان آئے گا۔

یہ بھی پڑھیے:کرتارپور: پاک بھارت مذاکرات،دہلی کے بجائے امرتسر میں ہوں گے

سفارتی ذرائع کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے کرتارپور راہداری کے حوالے سے تیکنیکی سطح پر بھی بات چیت کرنے کی تجویزدی گئی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان پیدا ہونے والی حالیہ کشیدگی میں کمی کے بعد پاکستان نے بھارت میں اپنے ہائی کمشنر کو واپس بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔


متعلقہ خبریں