کسی بھی صورتحال میں عوامی رائے اہم ہوتی ہے، شاہ محمود



اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کسی بھی صورتحال میں عوامی رائے اہم ہوتی ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان میں تعینات سفیروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی رابطوں سے دوسرے ملکوں سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں جب کہ مختلف ممالک کے سفیر باہمی تعلقات کی بہتری میں کردار ادا کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی دفترخارجہ میں خارجہ کمیٹی قائم ہے اور خارجہ کمیٹی تعلقات کے حوالے سے اہم کردار ادا کرتی ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ پارلیمانی رابطوں کی وجہ سے دوسروں ملکوں سے تعلقات بہتر ہوتے ہیں جب کہ سفیر کسی بھی معاملے میں بہتر تجاویز اور رائے دے سکتے ہیں۔


متعلقہ خبریں