کمشنر انکم ٹیکس کا ایبٹ آباد کے نجی اسکول پر چھاپہ

کورونا کیسز: راولپنڈی کا سرکاری اسکول سیل

اسلام آباد: کمشنر انکم ٹیکس کی جانب سے ایبٹ آباد کے نجی اسکول پر چھاپہ مارا گیا ہے۔

انکم ٹیکس ذرائع کے مطابق  کمشنر انکم ٹیکس نے ایبٹ آباد میں واقع نجی اسکول کا تمام ریکارڈ قبضہ میں لے لیا۔ تعمیر وطن اسکول میں دو ہزار سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔

انکم ٹیکس ذرائع  کا کہنا ہے کہ چھاپے کے دوران تمام اکاؤنٹس کا ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا ہے۔ مزکورہ سکول کروڑوں روپے کا ٹیکس سالانہ چوری کرتا تھا۔

اسکول کا تمام ریکارڈ سیز کرکے انکم ٹیکس آفس اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مزید  کارروائی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ: دوپہر کی شفٹ میں چلنے والے اسکول عدم توجہی کا شکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کی مکمل طور پر چھان بین کی جائے گی۔

کمشنر انکم ٹیکس کی جانب سے ایبٹ آباد کے نجی اسکول پر مارے جانے والے چھاپے کے بعد وہاں کے دو ہزار طلبا کا مستقبل بھی داؤ پر لگ گیا ہے۔


متعلقہ خبریں