خاتون وزیر نے ایک روز قبل ہی ویمنز ڈے منالیا  


وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ایک روز قبل ہی خواتین کا عالمی دن منالیا۔

سینیٹ اجلاس کے دوران زرتاج گل کو جب بتایا گیا کہ خواتین کا دن آج نہیں کل ہے تو بولیں پٹھان عید بھی تو ایک دن پہلے منا لیتے ہیں۔

سینیٹ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہہ دیا  کہ آج ویمنز ڈے ہے۔

چیئرمین صادق سنجرانی نے تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ آج نہیں ویمنز ڈے کل ہے جس پر زرتاج گل بولیں جس طرح پٹھانوں کی عید ایک دن پہلے ہوتی ہے، میں بھی ویمنز ڈے ایک دن پہلے منا رہی ہوں۔


متعلقہ خبریں