نواز شریف سے حکومت کے ناروا سلوک پر بلاول کا اظہار افسوس

عمران خان آئی جے آئی2 کا حصہ ہیں، بلاول بھٹو | urduhumnews.wpengine.com

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو۔


چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ نواز کے قائد میاں نواز شریف کے ساتھ حکومت کے ناروا سلوک پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے توئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم کا سنجیدگی اور احترام کے ساتھ علاج کروایا جائے۔

اس سے قبل میاں نواز شریف کو طبعی سہولیات کی فراہمی کے معاملے پر اپوزیشن نے سینیٹ میں احتجاج کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔

اپوزیشن کے اراکین کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو علاج کی سہولتیں فراہم نہیں کی جارہیں۔ نواز شریف تین بار وزیر اعظم رہے اور ہم ان کا احترام کرتے ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ نواز شریف سے ملاقات کرکے آیا ہوں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعظم نواز شریف کا جیل سے اسپتال جانے سے انکار

انہوں نے بتایا کہ نواز شریف سے ان کا موقف جاننے کی کوشش کی۔ اس موقع پر پروفیسر ثاقب اور پروفیسر شاہد میرے ہمراہ  گئے۔ نواز شریف کو وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کی طرف سے علاج کے متعلق احکامات سے آگاہ کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کا چیک اپ کیا وہ اب بالکل ٹھیک ہیں۔

گزشتہ روز بھی سابق وزیر اعظم نواز شریف کو علاج کی سہولیات نہ دینے کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے احتجاج اور اسمبلی سے واک آؤٹ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں