پاکستان کا سرمایہ افتخار خواتین رہنما



اسلام آباد: آج دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی خواتین کا دن منایا جارہا ہے۔ پاکستان کی وہ بیٹیاں جن پرملک وقوم کو فخر ہے۔

پاکستان کی بیٹیاں سیاست سے لے کر ہر میدان میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ پاکستان کو بنانے سے لے کر سنوارنے کی جدوجہد کا جائزہ لیں تو کئی خواتین کا نمایاں کردار نظر آتا ہے۔

بے نظیر بھٹو

اس فہرست میں بینظیر بھٹو شہید کا ممتاز مقام ہے۔ انہیں ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ بینظیر بھٹو شہید کو ملک اور اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔

نوجوانی میں پارٹی قیادت سنبھالنے والی بینظیر بھٹو کی سیاسی جدوجہد اور بصیرت کا دنیا بھر نے اعتراف کیا۔

بے نظیر بھٹو شہید نے نوجوانی میں ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی سر براہی سنبھال لی ۔ان کی قابلیت،سیاسی بصیرت اور فیصلہ سازی کی صلاحیت کو ملک ہی نہیں عالمی سطح پر بھی سراہا گیا۔انہیں سیاسی میدان میں دیکھ کر دیگر خواتین کو سیاست میں آنے کا حوصلہ ملا۔

فاطمہ جناح

فاطمہ جناح
تحریک پاکستان میں مادر ملت فاطمہ جناح کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ آپ نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لئے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم کرکے ان سے ہراول دستے کا کام لیا۔ آپ ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں۔

عاصمہ جہانگیر

عاصمہ جہانگیر

پاکستان کی معروف قانون دان اور سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردارعاصمہ جہانگیر کو 1995 میں انسانی حقوق پر کام کرنے کی وجہ سے رامون مگسیسی ایوارڈ سے بھی نواز گیا جسے ایشیا کو نوبل پرائز تصور کیا جاتا ہے۔ اقوام متحدہ نےعاصمہ جہانگیر کو انسانی حقوق 2018 کے ایوارڈ سے نوازا۔

انہوں نے اقوام متحدہ کے لیے بطور نمائندہ خصوصی ایران میں انسانی حقوق اور مذہبی آزادی کے حیثیت سے بھی کام کیا۔

شرمین عبید چنائے

فلمساز شرمین عبید چنائے نے تیزاب گردی اور غیرت کے نام پر 2 فلموں سیونگ فیس اور دی پرائس آف فارگیونس پر 2 آسکر ایوارڈزجیت کر ملک کا نام روشن کیا۔ انہیں’’ہلال پاکستان‘‘سے بھی نوازا گیا ہے۔

ارفع کریم

ارفع کریم نے 2014 میں سب سے کم عمر مائیکروسافٹ سرٹیفائیڈ پروفیشنل کا خطاب حاصل کیا۔  انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سمیت کئی عالمی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ فخر پاکستان ارفع کریم ایسا ستارہ ہیں جو کم عرصے کے لیے چمکا لیکن روشنی آج بھی ہرسوپھیلی ہے۔

ڈاکٹرنرگس ماولوالا

فلکی طبیعات دان ڈاکٹرنرگس ماولوالا نے خلا میں کشش ثقل کی لہروں کی موجودگی سے متعلق آئن اسٹائن کے نظریئے کو درست ثابت کیا۔ ڈاکٹرنرگس ماولوالا اس وقت امریکی سائنس دانوں کے ساتھ کام کررہی ہیں۔

ملالہ یوسفزئی

پاکستان کی ہونہار بیٹی اور لڑکیوں کی تعلیم کی علمبردار ملالہ یوسفزئی دہشتگروں کا وار سہہ کر بھی مقصد سے نہ ہٹیں انہیں کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

نسیم حمید

کراچی کی 22 سالہ نسیم حمید جنوبی ایشیا کی تیز بھاگنے والی خاتون ہیں۔ نہوں نے جنوبی ایشیائی گیمز میں 100 میٹر کا فاصلہ صرف 11.81 سیکنڈز میں طے کرکے طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔

ثمینہ بیگ اور رادیہ عامر

گلگت سے تعلق رکھنے والی ثمینہ بیگ نے 2013 میں ماونٹ ایورسٹ سر کیا اور کم عمر ترین مسلمان کوہ پیما کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

بارہ سالہ رادیہ عامر نے اپنی ذہانت سے امریکی خلائی ادارے ناسا کوحیران کردیا۔ ناسا نے رادیہ کو انٹرشپ پروگرام کے لیے بلایا ہے۔


متعلقہ خبریں