اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی،343 پوائنٹس کی کمی پر بند

stock market

امریکی بینکاری نظام میں غیریقینی دنیابھرمیں سٹاک مارکیٹیں بیٹھ گئیں


کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز مندی کا رجحان رہا، اسٹاک مارکیٹ میں کے ایس ای 100 انڈیکس 343 پوائنٹس کی کمی کے بعد 38 ہزار866 پر بند ہوا۔

جمعہ کے روز مارکیٹ کھلنے پر انڈیکس 39294 پر ٹریڈ کررہا تھا تاہم اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی کاروبار مندی کا شکار ہو گیا۔

مارکیٹ میں آج ایک وقت میں 357 پوائنٹس تک گر گئی تھی جس سے انڈیکس 38928 تک نیچے گرا تاہم اس کے بعد کارروبارمیں مزید مندی آتی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں کارروبار کے اختتام پر انڈیکس 343 پوائنٹس کی کمی سے 38866 پر ٹریڈ کرتے بند ہوا۔

 

کاروباری ہفتے کی آخری روز 46,120,890 شئیرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 3,190,404,403 پاکستانی روپے تھی۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ  39,294.1 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ آغاز میں مارکیٹ مثبت زون میں ٹریڈ کرتی رہی۔ کاروبار کے ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر منفی رجحان کے باعث سرمایہ کار محتاط رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں اور مثبت زون میں ٹریڈ کرتی مارکیٹ ایک بار پھر زوال کی جانب جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے اسٹاک مارکیٹ کا اختتام منفی زون میں ہو رہا ہے جب کہ گزشتہ ہفتہ بھی مجموعی طور پر اسٹاک مارکیٹ منفی زون میں ٹریڈ کرتی رہی تھی تاہم کاروبار ہفتے کے آخری روز جمعہ کو 484 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں