فوج تیار ہے،جوابی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے،وزیراعظم



چھاچھرو: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا کہ ہماری حکومت ملک میں ہندو برادری کے ساتھ کھڑی ہے اور زیادتی نہیں ہونے دیں۔

چھاچھرو میں ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا پاکستان میں تمام اقلیتیوں کے حقوق برابر رہیں گے، انسانوں کو تقسیم کرکے ووٹ لینا آسان سیاست ہے، کراچی میں بھی نقرتیں پھلا کر ووٹ لیا گیا اگر ایسا نہ ہوتا تو کراچی دبئی کے برابرہوتا۔

پاکستان میں کوئی پشتونوں کے نام پر تقسیم کرتاہے ، کوئی بلوچوں کے نام پر، کوئی پنجابی اور کوئی سندھی کارڈ کھیل کرسیاست کرتے ہیں۔

’ملک میں کسی عسکری جماعت کو نہیں چلنے دیں گے، وزیراعظم عمران خان‘

عمران خان نے کہا کہ ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، اپنے ملک کی حفاظت کیلئے آخری دم تک لڑیں گے، ہمارا ہیرو ٹیپوو سلطان ہے بہادر شاہ ظفر نہیں، کیوں کہ ٹیپو سلطان آخری دم تک لڑا۔

اگر ہمیں لڑنا پڑا تو ہماری فوج بھی تیار ہے اور عوام بھی، کوئی اس خوش فہمی میں نہ رہے کہ پاکستانیوں کا خون بہا کر الیکشن جیت لے گا ۔ہم جوابی کارروائی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جب تک ہماری حکومت ہے ،ملک میں کسی عسکری جماعت کو نہیں چلنے دیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ تھر پار پاکستان میں سب سے پسماندہ علاقہ ہے اور 75 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے پیچھے ہیں، 1300 بچے  بھوک کے سبب مر چکے ہیں۔ انہوں نے کہ 18 ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس چلے گئے ہیں۔

ہیلتھ کارڈ1لاکھ 12 ہزار گھرانوں کو ملے گا۔ ہر کارڈ میں 7 لاکھ 12 ہزار روپے ہوں گے جس سے آپ کہیں بھی جاکر علاج کراسکتے ہیں، تھرپار کر میں دو موبائل اسپتال اور 4 ایمبولینسز دی جائیں گی، پانی کے100 آر او پلانٹس لگائے جائیں گے، سولر بجلی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سندھ حکومت کو کہیں گے کہ اپنا فرض پورا کرے اور جو کچھ ہوسکا وہ وفاق بھی کرے گا کیوں کہ یہ علاقہ سب سے پیچھے رہ چکا ہے۔

پاکستان کے پسماندہ علاقوں سے گیس اور کوئلہ نکلتا تھا لیکن مقامی آبادی کو فائدہ نہیں پہنچتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوگا تھرمیں سیاہ سونا کوئلہ ہے اور اب اس کا فائدہ یہاں کی عوام کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ کے لیڈر کو جدو جہد کا علم ہی نہیں ہے، زرداری سے بھٹوبن کے وہ لیڈربن گیا، پرچی سے کوئی لیڈر نہیں بنتا۔

’بلاول نے قومی اسمبلی جو تقریرکی اس کی کسی کوسمجھ ہی نہیں آئی،وزیراعظم‘

بلاول نے قومی اسمبلی جو تقریرکی اس کی کسی کوسمجھ ہی نہیں آئی بالخصوص ن لیگ اور جے یو آئی والوں کو، بلاول کو یہ بھی نہیں پتا کہ اس ملک کی بہت ساری عوام انگلش نہیں سمجھتی۔

بلاول یوٹرن کا طعنہ دیتے ہیں، اگر بلاول نے جدوجہد کی ہوتی تو اس کو علم ہوتا کہ لیڈر مقصد کے حصول کیلئے یوٹرن لیتا ہے، یوٹرن بڑی اچھی ہوتی آپ کو بڑی مشکلوں سے بچا دیتی ہے اگر این آر او ملنے کے بعد آصف علی زرداری کرپشن سے یوٹرن لے لیتے تو آج کیسز نہ بھگتنے پڑتے۔


پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اگر مودی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہمارے بیٹے اور بیٹیاں اپنے ملک اور نظریے کے دفاع کیلئے تیارہیں۔

چھاچھرو میں صحت کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مقصد غربت کا خاتمہ کرنا ہے اور مودی کا مقصد الیکشن جیتنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے امن کی صدا ہے اور بھارت طبل جنگ بجارہا ہے اگر بھارت نے امن کا ہاتھ بڑھایا تو ہم تھام لیں گے لیکن اگر دشمنی کا مکا لہرا تو دشمن کا مکا توڑ دیں گے۔

صحت کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھر میں اموات کی وجہ ہم خود ہیں، ہم ہر بار انہیں لوگوں کو ووٹ دیتے ہیں جو صحت کی سہولیات کے نام پر ڈرامہ کرتے ہیں، آج فیصلہ کریں کے ایسے  لوگوں کو منتخب نہیں کرنا جو صحت کے نام ڈرامہ کرتے ہیں، آج انصاف میں شامل ہو کر ایسا پودا لگائیں جس کا پھل آپکی نسلیں کھائیں گی۔


متعلقہ خبریں