پنجاب مں 50 ہزار اسکولوں کو 793 ملین روپے جاری

سندھ کے تعلیمی اداروں میں 24 اور 25 اگست کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے بھر کے 50 ہزار اسکولوں کو نان سیلری بجٹ کی مد میں 793 ملین روپے جاری کردیئے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق محکمہ خزانہ پنجاب کی جانب سے جاری کیے گئے 793 ملین روپے 36 اضلاع کے اسکولوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ حکومت کی جانب سے لاہورکو 31 ملین ، گجرانوالہ کو 46 ملین اور قصور کو 12 ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔

اسی طرح ضلع ساہیوال کو 16 ملین، چنیوٹ کو 19 ملین، راجن پور کو پانچ ملین روپے جاری کیے گئے ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے فنڈز میں سے جھنگ کو 32 ملین، ٹوبہ ٹیک سنگھ کو 39 ملین اور فیصل آباد کو 64 ملین روپے ملے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے یہ فنڈز سرکاری اسکولوں کی ویلیفئر پر خرچ کیے جائیں گے۔

محکمہ اسکولزایجوکیشن کے مطابق موجودہ نان سیلری بجٹ کی قسط گذشتہ مالی سال 2018 اور 2019 کی مد میں جاری کی گئی ہے، مالی سال 2019 اور 2020 کی ایک قسط اسکولوں کو پہلے ہی دی جاچکی ہے۔

پنجاب میں سرکاری سطح پر 36 ہزار نو سو 90 پرائمری جب کہ 14 ہزار ایلمنٹری اور ہائی اسکولز ہیں۔

پنجاب مں تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد صوبائی محکمہ تعلیم نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز سے ان تمام یونین کونسلز کی فہرستیں طلب کی تھیں جہاں  ہائی، پرائمری اور ایلیمنٹری اسکولوں کی کمی ہے۔

محکمہ تعلیم نے صوبے کے مختلف علاقوں میں ہائی اسکولوں کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے پرائمری اور ایلیمنٹری سرکاری اسکولوں کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔


متعلقہ خبریں