صبح سے آگے ‘میں پاکستان کی باہمت اور کامیاب خواتین’


اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن پر ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں دیکھیں پاکستان کی باہمت اور کامیاب خواتین کی کہانیاں۔

پائلٹ بننا کتنا مشکل ہے جانئیے پہلی کشمیری خاتون پائلٹ مریم مجتبٰی سے 

مریم مجتبٰی کا کہنا ہے کہ پائلٹ بننا اتنا آسان نہیں اس کے لیے آپ کی ریاضی اچھی ہونا بہت ضروری ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام صبح سے آگے میں خواتین کے عالمی دن پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاید لوگ سمجھتے ہیں کہ پائلٹ بننا بہت آسان ہے لیکن ایسا قطعی نہیں کیونکہ آپ کو پہر جہاز کی پوری انجیرنگ پڑھنی پڑھتی ہے اور فلائٹ کے دوران فوری فیصلہ لینا ہوتا ہے جو آسان نہیں۔

مشہور ماڈل نادیہ حسین کو کیسے کیسے ہراساں کیاگیا، نادیہ حسین نے صبح سے آگے میں بتا دیا

مشہور ماڈل نادیہ حسین نے تتایا کہ خواتین کو ہراساں کرنا کوئی نئی بات نہیں اور یہ سب کچھ میں نے بھی فیس کیا ہے۔

نادیہ حسین نے صبح سے آگے میں گفتوگ کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مرتبہ میرے ساتھ ایسا ہوا کے کسی نے میرا دور تک پیچھا کیا میں جب گھر کے نزدیک آئی تو میں نے ایک سڑک پر پ]ولیس کی گاڑی دیکھی اور سوچا کے چلو پولیس میری مدد کرے گی۔

انہوں نے بتایا کہ پھر میں گاڑی سے اتری اور وہ شخص بھی گاری سے باہر آیا اور جب وہ شخص گارٰ سے اترا تو پولیس اہلکاروں نے اسے سیلوٹ کیا۔ ان کا کہنا تھا اس کے بعد میجے اتنا خوف محسوس ہوا کے میں جلدی سے گاڑی میں بیٹھی اور وہاں سے روانہ ہوگئی۔

نادیہ نے بتایا کہ اسی طرح میرے ساتھ ایک اور واقعہ ہوا ایک شخص مججے مسلسل گھورتا رہا اور پھر میرے گاڑی کا پیچھا کرنے لگا جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے اسے ہٹ کیا اور گاڑی بھاگا لی۔

کوہ پیما ثمینہ بیگ کوپہاڑ سر کرتے وقت کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا

ثمینہ بیگ نے کہا کہ ایسے معاشرے میں جہاں مردوں کا حکمرانی ہو وہاں کوہ پیمائی کرنے کا سوچنا بھی آسان نہیں تھا لیکن میرے خاندان نے مجھے بہت سپورٹ کیا۔

انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام صابح سے آگے میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب میں نے اپنا مشن پورا کیا تو وہ خوش میں بھول نہیں سکتی کہ میں کیا محسوس کررہی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ آض وہ بہت فخر محسوس کرتی ہیں کہ وہ پاکستان کی نمائندگی کررہی ہیں۔


متعلقہ خبریں