اسلام آباد یونائیٹڈ کو مشکل صورت حال کا سامنا

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کو مشکل صورت حال کا سامنا | ہم نیوز

اسلام آباد: دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو ہفتے کے روز کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے اہم میچ میں مشکل صورت حال کا سامنا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں 26 میچز کے بعد پی ایس ایل کے بقیہ آٹھ میچز کا انعقاد کراچی میں ہوگا اور ان آٹھ میچوں میں سے پہلا میچ کراچی میں ہفتے کے روز کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: مصباح نے قلندرز کیخلاف جیت بچوں کے اسپتال کے نام کر دی

2016 اور 2018 کی چیمپئن اسلام آباد یوئیٹڈ نے نو میچز کھیلے ہیں جبکہ اس کے آٹھ پوائنٹس ہیں۔

اسلام آباد کو اگلے مرحلے میں کوالیفائی کرنے کے لیے جیت کی ضرورت ہے۔ پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پلے آفس کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکے ہیں۔

اگر لاہور کے خلاف اسلام آباد میچ ہار جاتا ہے تو پھر اسلام آباد کی قسمت کا فیصلہ لاہور بمقابلہ ملتان اور کراچی بمقابلہ کوئٹہ اور پشاور کے میچز پر ہوگا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کا شمار پی ایس ایل کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے

پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز اس سال پاکستان میں شیڈول تھے جن میں سے پانچ کراچی جبکہ تین لاہور میں ہونے تھے۔

تاہم پاک بھارت کشیدگی کے باعث لاہور کے تینوں میچز کو بھی کراچی منتقل کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 17 مارچ کو ہوگا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2