حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی

حکومت سندھ کی گوگل، یوٹیوب اور فیس بک سے بھی ٹیکس وصولی | ہم نیوز

کراچی: سندھ ریونیو بورڈ فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے ٹیکس وصول کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بورڈ نے تینوں ویب سائٹس سے بھاری سیلز ٹیکس وصول کیا ہے۔

حکومت سندھ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک، یوٹیوب اور دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل سے ٹیکس وصول کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: گوگل کا خواتین کو منفرد انداز میں خراج تحسین

سندھ ریونیو بورڈ نے فیس بک، یوٹیوب اور گوگل سے بھاری سیلز ٹیکس کی وصولی کی ہے۔

ایس آر بی کے مطابق ڈیجیٹل اشتہاروں سے حاصل سیلز ٹیکس میں بڑے اضافے کا امکان ہے جبکہ جولائی سے دسمبر ٹیکس وصولی 23 کروڑ 10 لاکھ رہی۔

بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل اشتہار کاری اور ای کامرس سے 23 کروڑ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں