خواتین کے عالمی دن پر عورت آزادی مارچ کی تصویری جھلکیاں

خواتین کے عالمی دن پر عورت آزادی مارچ کی تصویری جھلکیاں

خواتین کے عالمی دن پر عورت آزادی مارچ کی شرکا مختلف پلے کارڈز کے ساتھ موجود ہیں


اسلام آباد: خواتین کے عالمی دن پر پاکستان کے مختلف شہروں میں ‘عورت آزادی مارچ’  کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور کھل کر اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا۔

خواتین نے اپنے ہاتھوں مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر خواتین کے حق میں نعرے درج تھے۔ دیکھتے ہیں اس مارچ کی کچھ تصاویر

خواتین کے ہاتھوں میں موجود پلے کارڈ پر ہیپی ویمنز ڈے لکھا ہوا ہے
اسکول کی بچی نے ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھا رکھا اور وہ زر تاج گل سے متاثر ہونے کا اظہار کررہی ہے
اس تصویر میں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ میں اپنی زندگی اپنی مرضی سے گزارنے کی مالک ہوں
لڑکی کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ میں درج الفاظ اس بات کا اظہار ہیں کہ کھانا بنانا صرف خواتین کی ذمےداری نہیں
اس پلے کارڈ کے ذریعے یہ پیغام دیا گیا ہے کہ لباس کی آزادی ہر کسی کو حاصل ہے
اس تصویر میں خواتین نے مختلف پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں

متعلقہ خبریں