فواد چوہدری کا آئی سی سی سے بھارتی کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

فواد چوہدری کا آئی سی سی سے بھارتی کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ | ہم نیوز

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے فوج کی ٹوپیاں پہن کر میچ کھیلنے کے حوالے سے کہا ہے کہ امید ہے آئی سی سی کرکٹ کو سیاست کی نذر کرنے کا نوٹس لے گا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم کو نہ روکا گیا تو پاکستان کرکٹ ٹیم کالی پٹیاں باندھ کر کھیلے گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کالی پٹیاں باندھ کر بھارت کے کشمیریوں پر روا مظالم سے دنیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر بھی زور دیا کہ وہ آئی سی سی سے اس حوالے سے شکایت کرے۔

خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی تھی اس کے باوجود بھی اسے کینگروز کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں