پی ایس ایل، پارکنگز کو ٹیموں کا نام دیا گیا ہے، سعید غنی

سندھ میں 22 اپریل سے عملی طور پر تعلیمی عمل بحال ہو گا، سعید غنی

فوٹو: فائل


کراچی: سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے میچز کے دوران شائقین کے لیے بنائی گئی پارکنگ کو ٹیموں کا نام دیا گیا ہے۔

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل سیزن فور کے کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچز کے سلسلے میں پارکنگ کے وسیع انتظامات کے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ جو اسٹیڈیم نہیں جاتے اُن کے لیے پارکنگ ایریا میں ہی ونڈ اسکرین سمیت دیگر انتظامات کیے گئے ہیں۔ پارکنگ ایریاز میں بنیادی سہولیات موجود ہوں گی۔

سعید غنی نے کہا کہ ہماری کوشش ہوں گی کہ شائقین کو کوئی تکلیف نہ ہو، اس لیے انتظامات کا پیمانہ بہت بڑا رکھا گیا ہے اور یہ ہماری لیے نہ صرف بڑا چیلنج بلکہ بڑی ذمہ داری بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پی ایس ایل کا میدان آج کراچی میں سجے گا

وزیر بلدیات نے کہا ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اچھے طریقے سے اس چیلنج کو پورا کریں جب کہ شٹل سروس کے لیے 175 سے زائد بسیں رکھی گئی ہیں۔

پی ایس ایل میں کھیلنے والی تمام ٹیمیں ہماری ہیں اور جو ٹیم بھی فائنل جیتے گی وہ ہماری ٹیم ہو گی، سعید غنی

سعید غنی نے کہا کہ میں کراچی کی ٹیم کو سپورٹ کر رہا ہوں۔ اس بار تو وہ کھلاڑی بھی پاکستان آئے ہیں جو اس سے پہلے کبھی نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلی دفعہ پی ایس ایل کے میچ دیکھنے کے لیے ٹکٹ خریدے تھے تاہم اس بار کردار الگ ہے اس لیے شاید بغیر ٹکٹ ہی اندر جانے دیں تاہم گھر والوں اور دیگر کے لیے ٹکٹس ضرور خریدیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن فور کا اگلا مرحلہ آج سے کراچی میں شروع ہو رہا ہے۔ آج لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2