کراچی، زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 6 مزدور جاں بحق

کراچی، زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 5 مزدور جاں بحق

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کے قریب زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ایس ایس پی ساؤتھ پیر محمد شاہ کے مطابق بوٹ بیسن چورنگی کے قریب واقع 11 منزلہ زیر تعمیر عمارت میں حادثہ لفٹ اور چھت کا کچھ حصہ گرنے کی وجہ سے پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ عمارت امین بلڈرز کی تھی اور زیر تعمیر عمارت میں مزدور شیشہ لگانے کا کام کر رہے تھے۔

تمام مزدوروں کی لاشیں قریبی اسپتال منتقل کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ملیر جعفر طیار سوسائٹی میں تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق  ہو گئے تھے جب کہ جاں بحق ہونے والوں میں 55 سالہ حسن عباس متاثرہ عمارت کا مالک تھا۔

عمارت گرنے کے فوری بعد علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کا کام شروع کر دیا تھا جب کہ پاک فوج کی جانب سے ہیوی مشینری بھجوانے کے بعد عمارت کا ملبہ ہٹانے کا کام ہوا۔

عمارت گرنے کے حادثے میں ایک بچے سمیت دو افراد بھی زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں کبیر والا میں اسکول کی چھت گر گئی، متعدد بچے زخمی

علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت میں چار فیملیز رہائش پذیر تھیں اور حادثے کے وقت دو فیملیز گھر پر موجود نہیں تھیں جب کہ عمارت گرنے کا واقعہ صبج سویرے پیش آیا تھا۔

عمارت گرنے کی اطلاع کے بعد ریسکیو کی ٹیموں نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کام کیا۔

پولیس اور رینجرز کے جوان بھی علاقے میں پہنچے اور لوگوں کو جائے حادثہ سے دور رکھنے کی کوشش کی تاکہ ریسکیو کے کاموں میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

حادثے کے بعد پاک فوج کا دستہ بھی جائے وقوع پر بھاری مشینری کے ہمراہ پہنچا اور ریسکیو کا کام شروع کیا۔

علاقہ مکینوں کے مطابق عمارت 30 سال پرانی تھی اور 96 گز کے رقبے پر تعمیر کی گئی تھی۔


متعلقہ خبریں