وزیراعظم کا دورہ لاہور: گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقاتیں

اصلاحات کا مقصد کاروباری طبقے کی حوصلہ افزائی ہے، وزیر اعظم

فوٹو: فائل


لاہور: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے ملاقاتیں ہوئیں جن کے دوران اہم سیاسی امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔

چوہدری محمد سرور سے ملاقات کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ گورنر ہاؤس کی تاریخی عمارت  کا اندرونی حصہ بھی عوام کے لیے کھول دیا جائے تاہم عوام اسے اندر سے بھی دیکھ سکیں۔

فیصلہ کیا گیا کہ گورنر ہاؤس کی اندرونی عمارت کے لیے گائیڈڈ ٹور ہوں گے ، ابتدا میں اندرونی عمارت کی سیر ہفتے میں دو دن سکے گی۔

گورنر ہاؤس کو ہفتہ اور اتوار دو دن کھولنے کی منظوری دے دی گئی۔ عوام صبح دس بجے سے شام چار بجے تک دورہ کر سکیں گے۔

مذہبی سیاحت فروغ کی کمیٹی میں عمران خان نے وفاقی وزیر شفقت محمود کو بھی نامزد کر دیا۔

وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات میں آب پاک اتھارٹی کے قیام پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم صوبائی وزرا سے ملاقاتوں کے علاوہ  مختلف اہم میٹنگز کی صدارت بھی کریں گے اور وزرا سے بریفنگز لیں گے۔

وزیراعظم لاہور میں 8 اعلی سطحی اجلاسوں کی صدارت بھی کریں گے۔  وزیرریلوے شیخ رشید بھی صوبائی کابینہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے سیون کلب پہنچ گئے ہیں۔

انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ، پناہ گاہ منصوبہ، محکمہ صحت، کلین اینڈ گرین پنجاب اور ریونیو اتھارٹی کے حکام وزیراعظم کو کارکردگی سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کاروباری سرگرمیوں، ڈاکٹر یاسمین راشد محکمہ صحت میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور وزیر بلدیات بشارت راجہ کلین اینڈ گرین پنجاب بارے  وزیر اعظم کو بریف کریں گے۔

پنجاب میں سیاحت کے فروغ کے لئے اقدامات اور فوڈ اتھارٹی بھی پنجاب میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔


متعلقہ خبریں