افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30طالبان ہلاک

فوٹو: فائل


کابل: افغان فورسز نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 30 مبینہ طالبان کو ہلاک کر دیا جب ک 7 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

افغان حکام کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف آپریشن افغان دارالحکومت کابل اور قندوز میں کیے گئے جب کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور بارودی مواد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

سرکاری حکام کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق کالعدم طالبان کے خلاف آپریشن کے دوران مقامی طالبان کمانڈر بھی ہلاک ہوا جب کہ غزنی کے اندر ضلعی اور وردک کے ضلع جگاتھو میں فضائی حملہ کے دوران دو طالبان گروہوں کے ارکان ہلاک ہوئے۔

گزشتہ ماہ 17 فروری کو بھی افغان سیکیورٹی حکام نے آپریشن کے دوران طالبان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر کے تقریباً 32 طالبان کو ہلاک کر دیا تھا۔ جس میں اہم طالبان کمانڈر حمد اللہ بھی شامل تھا۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے فضائی حملہ صوبہ اروزگان کے مرکزی شہر ترین کوٹ میں کیا گیا تھا جس میں 22 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

افغان وزارت دفاع نے کہا تھا کہجنوبی افغانستان کے صوبے سرے پل کے ڈسٹرکٹ سیاد میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 10 طالبان ہلاک ہوئے تھے۔

سیکیورٹی حکام کی جانب سے یہ فضائی کارروائی ایک ایسے وقت میں کی گئی ہے کہ جب افغان طالبان اورامریکی حکام کے درمیان ملاقاتوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں افغان سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں:کمانڈر سمیت 32 طالبان ہلاک

افغان طالبان کی جانب سے 14 رکنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان گزشتہ ماہ کیا گیا تھا۔

دو روز قبل افغانستان کے دارالحکومت کابل میں یکے بعد دیگر دھماکے ہوئے، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں افغان صدارتی امیدوار عبدالطیف بھی شامل تھے۔

ترجمان افغان وزارت داخلہ نصرت رحیمی نے کہا تھا کہ کابل میں جاری سیاسی تقریب میں چار مارٹر گولے فائر کیے گئے تھے اور فائر کرنے والے ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں