میشاء شفیع، علی ظفر کیس: آئندہ سماعت پر تمام گواہان طلب

میشا شفیع کیس، علی ظفر کے گواہان کا بیان حلفی جمع

فوٹو: فائل


لاہور: سیشن عدالت نے اداکارہ میشاء شفیع اور گلوکارعلی ظفر سے متعلق کیس میں آئندہ سماعت پر گواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق لاہور کی سیشن عدالت میں میشاء شفیع اور علی ظفر سے متعلق کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج شکیل احمد نے کی۔ دوران سماعت میشاء شفیع کے وکیل کی جانب سے گواہان سے متعلق درخواست جمع کروائی گئی۔

عدالت نے آئندہ سماعت پرتمام گواہوں کو طلب کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

گلوکار علی ظفر نے وکیل رانا انتظار حسین کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ میشا شفیع نے ہراساں کرنے کے بے بنیاد الزامات عائد کیے۔ میشا شفیع نے جھوٹی شہرت کے لیے ایسا کیا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع کے علی ظفر پر جھوٹے الزامات سے پوری دنیا میں شہرت متاثر ہوئی، عدالت میشا شفیع کو سو کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔

سیشن کورٹ نے گزشتہ سماعت پر گلوکارہ میشاء شفیع کو میڈیا پر علی ظفر کے خلاف بیان بازی سے روک دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ میشا شفیع نے معروف اداکار و گلوکار علی ظفر پر جنسی طورپرہراساں کرنے کا الزام لگایا تھا جسے علی ظفر نے مسترد کرتے ہوئے ان کے خلاف عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔


متعلقہ خبریں