بھارتی کرکٹرز کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، فواد چوہدری

چندماہ بعد تمام ادائیگیاں موبائل فون سے ہوں گی،فواد چودھری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے بھارتی کرکٹرز کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے دوران فوجی ٹوپی پہننے کے معاملے کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اٹھانے کا اعلان کردیا۔

لاہور میں اولڈ ایج ہوم کے دورے کے موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ہر شعبے کو جنگ میں دھکیل دیا، انتخابات کی وجہ سے مودی کوئی نہ کوئی حرکت کرے گا، ہم دسمبر سے ہی دنیا كو بتا رہے ہیں كہ انڈیا كا الیكشن ہے اس كی طرف سے كشیدگی كا امكان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے کہ كھیل كے میدان اور ہیں اور سیاست كے میدان اور۔

فواد چوہدری نے کہا کہ انڈیا پر آئی سی سی كو ایكشن لینا چاہیے اگر ایسا نہیں ہوا تو آئی سی سی اپنے قوانین پر عمل درآمد نہیں كرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاكستان كے امن كے بیانیے كو دنیا بھر میں پزیرائی ملی ہے، یہ پاكستانی عوام اور سياسی جماعتوں كی جیت ہے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کی صحت سے متعلق بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے نواز شریف كو تمام سہولیات دینے کی ہدایت کی ہے تاہم ن لیگ میں كوئی گروپ ہے جو نواز شریف كی بیماری كو كیش كروانا چاہتا ہے، كسی كی بیماری كو كیش نہیں كروانا چاہیے۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کا آئی سی سی سے بھارتی کرکٹرز کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو زرداری كی نواز شریف سے ملاقات كے بارے میں سوال كے جواب میں كہا كہ دونوں اپوزیشن میں اتحادی ہیں، ملاقات كر رہے ہیں تو كریں۔

انہوں نے کہا کہ كالعدم تنظیموں كے گرد گھیرا تنگ كرنے پر انڈیا كے دفتر خارجہ كا بیان آیا كہ ابھی ہم مطمٸن نہیں ہوئے، ہم انڈیا كو مطمٸن كب كرنا چاہتے تھے؟

فواد چوہدری نے کہا کہ آج انہوں نے یہاں پر كمپلیكس بنایا سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعظم كے ویژن كے مطابق مستحقین كی مدد جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ 8 كے قریب مختلف بلاكس میں بزرگوں , بچوں كو بہترین رہاٸش دی جا رہی ہے، مخیر حضرات كو صدقہ خیرات یہیں دینا چاہیے ۔


متعلقہ خبریں