ایف اے ٹی ایف ایشیا پیسیفک گروپ میں بھارتی شمولیت پر اعتراض

فیصلہ 14 اپریل سے پہلے ہوگا،ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا: اسد عمر

فائل فوٹو


اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے ایف اے ٹی ایف کے صدر مارشل بیلنگزیا کو خط لکھ دیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ ایشیا پیسیفک جوائنٹ گروپ کا شریک چیئرمین بھارت کی بجائے کسی اور ملک سے لیا جائے۔

خط میں اسد عمر کا کہنا تھا کہ ایشیا پیسیفک جوائنٹ گروپ کا شریک چیئرمین بھارت کی بجائے کسی اور ملک سے لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف بھارت کے تعصب سے پوری دنیا آگاہ ہےجبکہ پاکستانی فضائی حدود کی حالیہ خلاف ورزی بھارتی رویے کی  عکاس ہے۔

خط میں بھارتی وزیرخزانہ کے پاکستان کو عالمی تنہائی کا شکار کرنے کے بیان کا بھی حوالہ دیا گیا۔

وزیر خزانہ کے مطابق بھارت پاکستان کے اقتصادی مفادات کو نقصان پہنچانا چاہتا ہے، بھارت کی جوائنٹ گروپ میں موجودگی پاکستان کے لیے قابل قبول نہیں۔

پاک بھارت کشیدگی

خیال رہے کہ وزیر خزانہ کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ ہیں۔

پلوامہ واقعے کے بعد سے مودی سرکار پر جنگی جنون سوار ہے۔ اسی کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت نے دو مرتبہ پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی۔ دوسری مرتبہ ایسا کرنے پر پاک فضائیہ نے بھارت کے دو طیارے مار گرائے جبکہ ایک پائلٹ ابھی نندن کو بھی حراست میں لے لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ کو رہا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد ابھی نندن کو براستہ واہگہ بارڈر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

تاہم پاکستان کے دوستانہ جذبے کے جواب میں بھارت کی جانب سے مسلسل اشتعال انگیز بیان سامنے آرہے ہیں۔

اس کے علاوہ ایک اور خبر بھی منظر عام پر آئی تھی کہ بھارت نے اسرائیل کی مدد سے پاکستانی علاقوں میں حملوں کو منصوبہ بنایا تھا تاہم جواب کے ڈر سے اسے روک دیا گیا۔


متعلقہ خبریں