آئی سی سی حکام نیشنل اسٹیڈیم کی سیکیورٹی سے مطمئن

فائل فوٹو


انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی سکیورٹی کنسلٹنٹس ٹیم نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے سیکیورٹی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کردیا۔

ہم نیوز کے مطابق رینجرز سیکٹر کمانڈر بریگیڈیئر شفیق نے آئی سی سی حکام کو اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کیے جانے والے سیکیورٹی اقدمات پربریفنگ دی۔

دوسری جانب فیڈریشن آف انٹرنیشنل کرکٹرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو کا بھی  بڑا بیان سامنے آگیا ۔

ٹونی آئرش کاکہنا تھا کہ سیکیورٹی بریفنگ سے مطمئن ہوں، فیکا چاہتا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ مکمل طور پر واپس آئے ۔

مزید پڑھیں: کراچی: پی ایس ایل میچز کیلئےسیکیورٹی پلان

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ کی سیکورٹی متاثرکن ہے۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات سے پی ایس ایل کا میلہ کراچی منتقل ہوگیا ہے جہاں مجموعی طور پر آٹھ میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 14 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

2009 میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستانی سرزمین انٹرنیشنل کرکٹ کو ترستی رہی ہے۔

تاہم پی ایس ایل ٹو کے لاہور میں فائنل کے انعقاد کے بعد سے ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کا رخ کرچکی ہیں۔

پی سی بی پرامید ہے کہ کراچی میں آٹھ میچز کے انعقاد کے بعد دیگر ٹیمیں بھی پاکستان آنے پر رضامند ہوجائیں گی۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2