پشتو موسیقی کے بادشاہ رباب کی تیاری دلچسپ لیکن مشکل



رباب کو پشتو موسیقی کی دنیا کا بادشاہ کہتے ہیں۔ اس کو سننا جتنا خوبصورت ہے اس کو بنانے کا عمل دلچسپ ہونے کے ساتھ ساتھ مشکل بھی ہے۔

رباب سازی کے لیے مہارت کے ساتھ ساتھ صبر بھی چاہیے ۔ پہلے اخروٹ اور شہتوت کی لکڑی کو سکھانے کے بعد اس کی رگڑائی کی جاتی ہے ۔ ہنر مندہاتھ انتہائی مہارت سے لکڑی کو تراشتے ہیں۔

سوات کے پچپن سالہ روزی گل کو رباب سازی میں کمال حاصل ہے۔ یہ ایک دو برس کی بات نہیں۔ یہ ہنر مند ہاتھ تیس برسوں سے رباب تیار کر رہے ہیں ۔

ہم نیوز سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ (رباب) توت اور شاہ توت کے لکڑ سے بنجاتا ہے رباب کی قیمت پندرہ ہزار سے پچاس ہزار روپے تک ہے یہ سعودی عرب ،جاپان اور فرانس لے جاتے۔

رباب  18 اور 19 تاروں سے لے کر بائیس تاروں پر مشتمل ہوتا ہے۔ سادہ رباب بنانے کے لیے تین سے چار دن اور نقش و نگار سے مزین رباب کی تیاری میں 15 دن لگ جاتے ہیں۔


متعلقہ خبریں