حکومت پنجاب کا سرکاری ملازمین کو صحت کارڈ دینے کا فیصلہ

کورونا کے بعد ایک اور خطرہ: ڈاکٹر یاسمین راشد نے نشاندہی کردی

فائل فوٹو


لاہور: حکومت پنجاب نے صوبے کے سرکاری ملازمین کو بھی ہیلتھ کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پنجاب کی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اصولی منظوری دیتے ہوئے مکمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیرصحت نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کی طرف سے بھی صحت کارڈ جاری کرنے کا مطالبہ کیا جارہا تھا اور اب وزیراعظم نے اس کی اجازت دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ’صحت انصاف کارڈ‘ پروگرام کا افتتاح کردیا

رواں ماہ دو کروڑ افراد کو ہیلتھ کارڈ دیئے جائیں گے، عامر کیانی

انہوں نے بتایا کہ سرکاری ملازمین کے لیے صحت کارڈ کا قابل عمل پلان جلد مکمل کرنے پرکام شروع کردیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک بھر میں’صحت انصاف کارڈ‘ کی اسکیم شروع کی ہے جس کے تحت غریب خاندان سات لاکھ 20 ہزار روپے تک  کا علاج مفت کرا سکیں گے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پنجاب میں ڈیرہ غازی خان سے صحت انصاف کارڈ پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ پنجاب میں 72 لاکھ خاندانوں کو بتدریج ہیلتھ کارڈ جاری کئے جائیں گے۔ ضلع ڈیرہ غازی خان میں 2 لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ دیے جائیں گے۔

وفاقی وزیرصحت عامر محمود کیانی نے اسلام آباد میں 85 ہزار ہیلتھ کارڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔ وزیراعظم نے سندھ میں بھی 1لاکھ 12 ہزار گھرانوں کیلئے ہلتھ کارڈ کا اعلان کیا تھا۔  ہر کارڈ میں 7 سات 12 ہزار روپے ہوں گے جس سے عوام کہیں بھی جاکر علاج کراسکتے ہیں۔

صحت انصاف کارڈ وفاق سمیت پورے ملک کے غریب عوام میں تقسیم کیے جائیں گے جن کا مقصد غریب عوام کو علاج کی بہترسہولیات فراہم کرنا ہے۔


متعلقہ خبریں