کینیا میں مسافر طیارہ گر کر تباہ، 157 افراد ہلاک


نیروبی: کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نیتجے میں جہاز کے عملے سمیت 157 افراد ہلاک ہو گئے ۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس حادثے نے بوئنگ 737 میکس 8 کے نئے ماڈل کی حفاظتی نظام پر سوالیہ نشان اٹھا دیئے ہیں۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اسی ماڈل کا طیارہ انڈونیشیا میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ اتوار کی صبح 8 بج کر 38 منٹ پر ایڈیڈس ابابہ کے بولے ائیرپورٹ سے اڑان بھرنے والا ہوائی جہاز کا کچھ منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

بعد ازاں ائیر لائن کی انتظامیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر سے جاری پیغام میں بتایا گیا کہ حادثے کی وجہ سے کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچ سکا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 149 مسافر اور عملے کے 8 افراد سوار تھے، جبکہ مسافروں میں 30 ممالک کے شہری سفر کر رہے تھے۔

ان ممالک میں کینیا، ایتھوپیا، امریکہ، کینیڈا، فرانس، چین، مصر، سویڈن، برطانیہ، ڈچ، بھارت، سلواکیہ، آسٹریا، آسٹریلن، روس، مراکش، اسپین، پولینڈ اور اسرائیل کے شہری شامل تھے۔

خبر ایجنسی کے مطابق طیارہ مقامی وقت کے مطابق  اتوار کی صبح 8 بج کر 44 منٹ پر گرا تھا۔

قبل ازیں آج ہی کے روز کولمبیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس سے 12 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق حادثہ کولمبیا کے صوبے میٹا میں پیش آیا۔ کولمبیا کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق جہاز گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں۔


متعلقہ خبریں