پاک امریکہ تعلقات نئی کروٹ لینے والے ہیں، قریشی


ملتان:پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان میں امتحان ابھی جاری ہے ختم نہیں ہوا۔

ملتان میں ایک تقریب سے خطاب کرتےہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں لیکن بہت سارے عناصر ایسا نہیں چاہتے۔

شاہ محمود کا کہنا تھا ہم افغانستان میں امن کیلئے پر اعتماد طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں، آج ناامیدی میں امید کی ایک کرن دکھائی دے رہی ہے کہ شائد امن کیلئے کوئی معاہدہ ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں 17 سال سے جنگ جارہی ہے اگر وہاں امن آگیا تو پاکستان کو براہ راست فائدہ ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکہ آج ساؤتھ ایشیا میں کشیدگی کم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہتا ہے، ٹرمپ نے خود کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے ساتھ ہمارے تعلقات ایک نئی کروٹ لینے والے ہیں۔

شاہ محمود کا کہنا تھا کہ ہمارا تیسرا پڑوسی ملک ایران ہے، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات ہماری ضرورت ہیں، ان کے ساتھ  پرامن بارڈر ہونا وقت کی ضرورت ہے۔

وزیرخارجہ نے کہا ایران کے 12 میں سے5 پاسداران کو تلاش کرکے واپس بھیج اور دیگر کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔

پاک امریکہ تعلقات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج وہ امریکہ جس کے آپ بہت قریب تھے اسٹیٹجک اسڑائیک پاکستان کو نہیں بھارت کو سمجھتا ہے، پاکستان پر بنا تحقیق کے انگلیاں اٹھا دیتے ہیں۔ بھارت نے ہر فارم استعمال کیا پاکستان کو نیچا دیکھانے کے لیے۔

انہوں نے کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران پاکستان کے دنیا کے ساتھ تعلقات بہتر ہوئے ہیں۔ دنیا بھر سے پاکستان میں سرمایہ کاری آرہی ہے، رواں ماہ میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان ایک معاہدہ متوقع ہے۔

شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ پاکستان نے چین کے ساتھ سی پیک ٹو کا معاہدہ کرلیا ہے۔ سی پیک ٹومیں چین کے ساتھ مل کر غربت مٹانے، زرعی  اور معاشی پیداوار بڑھانے پر کام کریں گے۔


متعلقہ خبریں