وزیراعلیٰ سندھ عوام کے ساتھ گھل مل گئے، کرکٹ بھی کھیلی!


کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فور کا میلہ متحدہ عرب امارات کے بعد اب کراچی میں سج چکا ہے جس کے رنگ میں صوبہ سندھ کی عوام ہی نہیں بلکہ وہاں کے وزیراعلیٰ بھی رنگ چکے ہیں۔

کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ سے قبل وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ککڑی گراؤنڈ میں عوام کے ساتھ گھل مل گئے اور کرکٹ کھیلی۔

اس موقع پر سید مراد علی شاہ نے نوجوانوں کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں میچز کرانے کے لیے کوئی مشکلات نہیں ہوئیں، جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیمیں میچ کرانے کا کہا تو ہم تیار تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو سجا دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے، شہر کی عوام اور ملک بھر سے جو لوگ آئے ہیں ان کا شکریہ۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کو ہراکر اسلام آباد نے سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کرلیا

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل مجھے کسی بھی قسم کی بد نضمی کی کوئی خبر نہیں ملی لوگوں نے بہت تعاون کیا۔

میچ کے حوالے سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کی ٹیم اگلے راؤنڈ میں آچکی ہے تاہم کراچی کو آج کا میچ جیتنا ہے۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2