بھارت کی ایل او سی پر پھر فائرنگ، دو شہری شہید

بھارت کی ای او سی پر پھر فائرنگ، دو شہری شہید | ہم نیوز

بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہوا۔ چکوٹھی میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید اور چار زخمی ہوگئے۔

بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے علاقہ چکوٹھی میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق فائرنگ اور گولہ باری سے غلام حسین اور نوشاد بی بی شہید ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: نام نہاد سرچ آپریشن ، دو کشمیری نوجوان شہید

زاہدہ بی بی، راجہ محمود، محمد ذاکر اور غلام محمد زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا۔

دوسری جانب بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری نوجوانوں کو ضلع پلوامہ کے علاقے ترال میں فائرنگ کر کے شہید کیا گیا ہے، شہید ہونے والے نوجوان یونیورسٹی کے طالب علم تھے۔

انتہا پسند بھارتی حکومت کی بربریت کے خلاف سری نگر اور اس کے گردونواح کے علاقوں میں مکمل ہڑتال کی گئی ہے۔ ہڑتال کی کال سری نگر کی مقامی تجارتی تعاون کمیٹی نے دی ہے۔


متعلقہ خبریں