بلاول بھٹو کاپنجاب کے مختلف شہروں کے دورے کا اعلان

تجارت بڑھانا ترجیح ہے، بھارت میں مسلمانوں کی جانوں کو خطرہ ہے، فوری انتخابات کا مطالبہ جائز نہیں، گن پوائنٹ پر قانون سازی نہیں چاہتے: بلاول

فوٹو: فائل


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے مختلف شہروں کے دورے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان آج پی پی پنجاب کے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گفتگو کے دوران کیا۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ملک پر خطرات کے سائے منڈلا رہے ہیں جبکہ حکمران نان اشوز میں پھنسے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب میں خاموش نہیں بیٹھ سکتا، حکومت نے انتہا کر دہی ہے، قومی اسمبلی ہو کہ پنجاب اسمبلی حکومت نان اشوز پر ہنگامہ برپا کرتی ہے۔

حکومت پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزرا متنازع بیانات دے کر پارلیمنٹ کا وقت ضائع کرتے ہیں ،پنجاب کی پارلیمانی ایوان ہائی جیک ہونے نہیں دیں گے۔

مزید پڑھیں: اجازت مل گئی، بلاول پیر کو نواز شریف سے ملاقات کرینگے

بلاول بھٹو نے کہا کہ مہنگائی عروج پر ہے، لوگوں سے علاج کی سہولیات تک چھیں کی گئی ہیں، عام آدمی روٹی کو ترس رہا ہے، غریبوں کے چولھے ٹھنڈے ہو گئے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مہنگائی تشویشناک حد تک بڑھ گئی ہے، قوم کو قربانیوں کا صلہ مہنگائی کی شکل میں دیا گیا ہے ۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ اب قوم کا وقت ضائع نہیں کرنا اور اصل مسائل پر بات کرنی ہے، اس قوم نے بڑی قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پنجاب کے شہر شہر ائوں گاپنجاب میں وکلا بارز سے خطاب کروں گا،پریس کلبوں میں بھی جائوں گا، صحافیوں سے ملوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر قدغن لگا کر صحافیوں سے نوالہ تک چھین لیا گیا ہے، بحران میں ہم میڈیا اور ورکر صحافیوں کے ساتھ ہوں۔


متعلقہ خبریں