پی سی بی چیئرمین کا بھارتی ٹیم کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

احسان مانی کا محمد عامر اور سمیع اسلم کے کرکٹ چھوڑنے کے فیصلے پر افسوس

کراچی: چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے بھارتی ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں فوجی ٹوپیاں پہننے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقی لیگ اسپنر عمران طاہر اور انگلینڈ کے آل راؤنڈر معین علی کے ساتھ ناروا رویہ پر کارروائی کی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ سندھ عوام کے ساتھ گھل مل گئے، کرکٹ بھی کھیلی!

انہوں نے کہا کہ ہم نے سختی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے، بھارت نے دو مرتبہ ایسا کیا ہے۔

احسان مانی نے کہا کہ پہلے روز سے ہم آئی سی سی سے رابطہ کررہے ہیں، ہم نے کرکٹ کی عالمی باڈی کو دوسرا خط لکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ میں آئی سی سی کے سیکورٹی انچاج اور یونٹ یہاں موجود ہے، ان کے آنے کا مقصد یہی ہے کہ وہ معاملات دیکھ رہے ہیں، ہمیں جو بھی فیڈ بیک ملا ہے مثبت ہے۔

ادھر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ معلوم نہیں بھارتی کرکٹ ٹیم ویمن ڈے پر فوج کی ٹوپیاں پہن کر کیا پیغام دینا چاہتے تھے، اس حرکت پر آئی سی سی کو ایکشن لینا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نظریں ہیں آئی سی سی پر ہیں اور ہم نے خط بھی لکھا ہے، بھارتی ٹیم نے اوچھی حرکت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹرز کا معاملہ آئی سی سی میں اٹھائیں گے، فواد چوہدری

ان کا کہنا تھا کہ کھیل کو سیاست کا میدان نہیں بنانا چاہیئے۔

خیال رہے کہ بھارتی کھلاڑیوں نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں فوجی ٹوپیاں پہن کر جینٹلمین گیم کو سیاست کی نذر کرنے کی کوشش کی تھی اس کے باوجود بھی اسے کینگروز کے ہاتھوں 32 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔


متعلقہ خبریں