جائیداد کا تنازع، بھائی نے بھائی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کراچی میں ٹارگٹ کلرز دوبارہ سر اُٹھا نے لگے | ہم نیوز

فائل: فوٹو


کراچی میں جائیداد کے تنازع پر بھائی نے سگے بھائی کو قتل کرکے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

ہم نیوز کے مطابق محمود آباد کے علاقے میں گھریلو جھگڑے پر ایک شخص نے فائرنگ کر دی جس کے نیتجے میں اس کا بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی جو جاں بحق ہونے والے شخص کی بیوی اور فائرنگ کرنے والے ملزم کی بھابھی ہے۔

بھائی کو قتل اور بھابھی کو زخمی کرنے کے بعد ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

واقعے کے حوالے سے ایس پی گلشن اقبال ڈویژن طاہر نورانی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  فائرنگ کا واقعہ معروف بلڈر حنیف گوہر کے گھر میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والے افراد خالد اور حامد حنیف گوہر کے بھائی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر واقعہ خاندانی رنجش کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، ابتدائی معلومات یہی ہیں کہ خالد نے فائرنگ کرکے بھائی اور بھائی کو نشانہ بنایا۔

ایس پی کا کہنا تھا کہ خالد نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، پولیس نے فائرنگ کے لیے استعمال ہونے والا نائن ایم ایم پستول تحویل میں لے لیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعہ کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے تاہم اس کی مزید صورتحال زخمی خاتون کا بیان لینے کے بعد واضح ہوگی۔


متعلقہ خبریں