زلمی کے ہر دلعزیز کپتان ڈیرن سیمی کی مزار قائد پر حاضری


کراچی: پشاورزلمی کے کپتان نے قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پرحاضری دی اور ان کے پیغام کو سراہا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ڈیرن سیمی نے اس حوالے سے لکھا کہ بانی پاکستان کے مزار پر حاضری اعزاز ہے، ان کا ایمان، اتحاد اور تنظیم کا پیغام دنیا کو رہنے کے لیے ایک بہترجگہ بنا سکتی ہے،  میں ان سے بے انتہا متاثر ہوں۔

پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے اس موقع پر پاکستان کا قومی لباس شلوار قمیض زیب تن کررکھا تھا، انہوں نے قائداعظم کے مقبرے پر پاکستان کا قومی پرچم بھی لہرایا۔

پشاور زلمی نے بھی اس حوالے سے ٹویٹ کی اور لکھا کہ ڈیرن سیمی نے بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گئے اور ان کے ایمان، اتحاد اور تنظیم کے پیغام کو سراہتے ہوئے عظیم لیڈر کی تعریف کی۔

اس موقع پرچیئرمین پشاورزلمی جاوید آفریدی بھی موجود تھے، انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر اس حوالے سے لکھا کہ مزار قائد پر جب بھی حاضری دیتا ہوں ۔جذبات و احساسات کا عجیب ہلچل ذہن و فکر کی دنیا میں موجزن ہوتا ہے۔ بے اختیار قائد کی تاریخی اور لازوال قربانیوں پر زبان و دل اس عظیم انسان کا شکریہ ادا کئے بغیر نہیں رہ سکتے جس نے ہمیں پاکستان کی شکل میں ایک خوبصورت پہچان دی۔

ڈیرن سیمی اور جاویفد آفریدی نے اس موقع پر قائداعظم میوزیم کا بھی دورہ کیا اور ان کے زیراستعمال رہنے والی مختلف اشیاء دیکھیں۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2