’میچ اتنی جلدی گھوما کہ ہماری بھی سمجھ میں نہیں آیا‘

’میچ اتنی جلدی گھوما کہ ہماری بھی سمجھ نہیں آیا‘ | ہم نیوز

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں جس طرح کی کرکٹ ہورہی ہے سب کو اچھی کرکٹ کھیلنی پڑے گی، کراچی کنگز کے خلاف میچ اتنی جلدی گھوما کہ ہماری بھی سمجھ میں نہیں آیا۔

کراچی کنگز کے خلاف میچ میں ایک رن سے شکست کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس بار ہماری ٹیم بہت بیلنس ہے، کوشش کریں گے پی ایس ایل جیتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شائقین آج کرکٹ سے لطف اندوز ہوئے جبکہ احمد شہزاد نے زبردست اننگز کھیلی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں منتخب ہونے والی ٹیم بہت اچھی ہے، یہ ٹیم آپ کو نتائج دے گی۔

انہوں نے کہا کہ جو بھی فیصلے ہوئے مشاورت سے ہوئے، ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا سیریز میں نہیں جاؤں گا، گھر پر بیٹھ کر میچز دیکھوں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ساڑھے پانچ مہینے سے چھ کھلاڑی مسلسل کھیل رہے تھے جس وجہ سے آرام دیا۔

مزید پڑھیں: ڈی جے براوو کے نئے گانے کی دھوم

خیال رہے کہ سرفراز کی ٹیم کوئٹہ کو کراچی کنگز کے ہاتھوں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست ہوئی۔

اس فتح کے باعث کراچی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرگیا ہے جبکہ لاہور قلندرز اس دوڑ سے باہر ہوگیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں محض پانچ رنز درکار تھے تاہم عثمان شنواری کے شاندار اوور نے میچ کوئٹہ سے چھین لیا۔


تازہ ترین

پوائنٹس ٹیبل
ٹیم میچز پوائنٹس
کراچی کنگز 5 6
پشاور زلمی 5 6
اسلام آباد یونائیٹڈ 4 6
لاہور قلندرز 4 6
ملتان سلطانز 4 2
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 5 2